پاکستان میں تماتر اور آٹا اس قدر مہنگا ہو گیا ہے کہ غریب آدمی سو دفعہ خریدنے سے پہلے سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ ایک وقت تھا جب سو روپے میں تھیلا بھر سبزی آ جاتی تھی، مگر اب سو روپے میں چند ہی دانے ملتے ہیں۔ تماتر جو کبھی ہر کھانے کی شان ہوا کرتا تھا، اب عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے۔ آٹے کی قیمتیں بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں اور لوگوں کی روزمرہ روٹی مشکل میں پڑ گئی ہے۔ مہنگائی نے پاکستان کے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور گھریلو بجٹ مکمل طور پر بگڑ چکا ہے۔ تنخواہیں وہی ہیں مگر اخراجات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ مزدور، کسان اور تنخواہ دار طبقہ سب اس حالات سے سخت پریشان ہیں۔ بازار جاتے ہوئے لوگ دل ہی دل میں حساب لگاتے ہیں کہ کیا خریدیں اور کیا چھوڑ دیں۔ یہ پاکستان کا حال ہے جہاں مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو عام آدمی کے لیے گزارا کرنا اور بھی مشکل ہو جائے گا۔👑👍 | REAB